پنجاب حکومت کا یکم اکتوبر سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پہلے مرحلے میں 25 ہزار روپے کی پہلی قسط دینے کاکام شروع کرنے کا فیصلہ ،دوسری قسط مکانات اور فصلوں کی تباہی کا اندازہ لگانے کے بعد 20اکتوبر سے ہوگا، ذرائع

پیر 29 ستمبر 2014 07:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔29ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے یکم اکتوبر سے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پہلے مرحلے میں 25 ہزار روپے کی پہلی قسط دینے کاکام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ دوسری قسط مکانات اور فصلوں کی تباہی کا اندازہ لگائے جانے کے بعد 20اکتوبر سے شروع ہوگا۔باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے امدادی رقوم کی نادرا ریکارڈ کے مطابق شفاف طریقے سے تقسیم کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب متاثرین سیلاب کیلئے مرحلہ وار بحالی کا کام یکم اکتوبر سے شروع کررہی ہے جس میں پہلے مرحلے میں متاثرین کو امدادی رقوم کی ادائیگی 25 ہزار روپے سے کی جائے گی۔ یہ رقم متاثرین کے تباہ حال گھروں کے ازالے کیلئے ہوگی جبکہ دوسرا مرحلہ 20 اکتوبر سے شروع کیا جائے گا۔ رقم کی ادائیگی کو شفاف بنانے کیلئے نادرا ریکارڈ کے مطابق تقسیم کیا جائے گا۔ رقوم کی تقسیم کیلئے متاثرہ علاقوں میں ادائیگی سنٹر قائم کئے جائیں گے جوکہ یکم اکتوبر سے کام شروع کردیں گے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے اس امر کو یقینی بنایا جائے گا جس کے مطابق اس پیکیج سے کوئی غیر مستحق شخص فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ ادائیگی سنٹرز میں اصلی قومی شناختی کارڈ ضرور دیکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :