پیوٹن کی آسٹریلوی وزیر اعظم سے ملاقات ،دونوں رہنماؤں کی ایم ایچ17طیارے کے حادثے کی ”حقیقی“چھان بین کی حمایت

بدھ 12 نومبر 2014 09:10

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)صدر ولادیمیر پیوٹن نے منگل کو ایپک اجلاس کے موقع پر آسٹریلوی وزیراعظم ٹونی ایبٹ کے ساتھ ایم ایچ17طیارے کے حادثے پر تبادلہ خیال کیا،دونوں رہنماؤں نے حادثے کی ”حقیقی“چھان بین کی حمایت کی،یہ بات کریملن نے بتائی۔

(جاری ہے)

سرکاری خبررساں ایجنسی آر آئی اے نووستی نے کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف کے حوالے سے کہا کہ دونوں ایبٹ اور پیوٹن نے اس واقعہ کی وجہ جاننے کیلئے اصل تفتیش کی حمایت کی ہے۔

ایبٹ نے مذاکرات کے موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ بات چیت کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا،پیسکوف سے جب پوچھا گیا کہ اگر ایبٹ نے اس معاملے پر روسی رہنما کو ”شرٹ فرنٹ“ قرار دیا،جیسا کہ انہوں نے گزشتہ ماہ وعدہ کیا تھا،اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا تھا کہ وہ اس کی کوشش نہیں کریں گی۔”شرٹ فرنٹ“فٹبال کی اصطلاح میں ایک آسٹریلوی قانون ہے جس میں کھلاڑی اپنے مخالف پر الزام لگاتا ہے۔