وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لئے 5 خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لیے پاکستان بارکونسل سمیت چاروں صوبائی بارکونسلوں سے سینئر قانون دانوں کی فہرست کے لیے رابطہ کر لیا،وفاق اور چاروں صوبوں میں ایک ایک عدالت قائم کی جائیگی جو دہشت گردی سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کریں گی،ذرائع

بدھ 12 نومبر 2014 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء )وفاقی حکومت نے تحفظ پاکستان ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کے لئے 5 خصوصی عدالتوں میں ججز کی تعیناتی کے لیے پاکستان بارکونسل سمیت چاروں صوبائی بارکونسلوں سے سینئر قانون دانوں کی فہرست کے لیے رابطہ کیاہے ذرائع کاکہناہے کہ وفاق اور چاروں صوبوں میں ایک ایک عدالت قائم کی جائیگی جو دہشت گردی سے متعلقہ مقدمات کی سماعت کریں گی۔

سابق سیکریٹری قانون اور وزیراعظم کے مشیرظفراللہ خان نے بھی تصدیق کی ہے کہ حکومت نے ملک بھر میں خصوصی عدالتیں بنانے کے لئے گرین سگنل دیدیا ہے، ذرائع کاکہناہے کہ وزارت دفاع نے8 عدالتوں کے قیام کی تجویز دی تھی مگر وزارت قانون نے 5 عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ وفاقی حکومت نے قابل ججز کی تعیناتی کے لیے پاکستان بارکونسل سمیت چاروں صوبائی بارکونسلوں سے رابطہ کیاہے تاہم اس حوالے سے ابھی ان بارکونسلوں نے سینئیر قانون دانوں کی فہرست ارسال نہیں کی ہے امکان ہے کہ وائس چیئرمین پاکستان بارکونسل خصوصی اجلاس میں تمام ممبران سے مشاورت کے بعدنام بھجوائیں گے جنھیں سپریم کورٹ اور چاروں ہائی کورٹس ججز کوبھجوایاجائیگاجبکہ بعض ذرائع کایہ بھی کہناہے کہ ججوں کاانتخاب ہوچکاہے اور ان ناموں کے حوالے سے پاکستان بارکونسل سمیت چاروں صوبائی بارکونسلوں سے ان ناموں بارے رائے مانگی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :