پی پی آئی پی نے سی ڈبلیو ای انوسٹمنٹ کارپوریشن چین کو590میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے دلچسپی کا خط جاری کردیا

بدھ 12 نومبر 2014 08:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)پرائیویٹ پاوراینڈ انفراسٹرکچر بورڈ(پی پی آئی پی) نے سی ڈبلیو ای انوسٹمنٹ کارپوریشن چین کو590میگاواٹ کے پن بجلی منصوبے کی تعمیر کیلئے دلچسپی کا خط جاری کردیاہے۔جاری پریس ریلیز کے مطابق خط جاری کرنے کی تقریب گزشتہ روز پی پی آئی پی میں ہوئی جس میں وفاقی وزیر خواجہ آصف نے بھی شرکت کی۔پی پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہان مرزا اور چائنا کی طرف سے شین زینڈونگ نے نے دلچسپی کے خط پر دستخط کئے اور کاغذات کا تبادلہ کیا۔

بعد ازاں پی پی آئی بی بورڈ کے98ویں اجلاس کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہا کہ حکومت کوئلے اور پانی کے منصوبوں پر خصوصی توجہ دے رہی ہے اور تھر میں کوئلے کے وسیع ذخائر موجود ہیں،جن کو بجلی بنانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے حالیہ دورہ چین میں مختلف بجلی کے منصوبوں پر دستخط ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں اور اس کیلئے گرین چینل قائم کرنا چاہتی ہیں تاکہ منصوبوں پر جلد از جلد عمل درآمد کیا جائے۔

انہوں نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ خیبرپختونخوا کے منصوبوں پر توجہ نہیں دی جارہی،انہوں نے کہا کہ870میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے پر بھی حالیہ دورہ چین میں دستخط ہوئے جو مانسہرہ میں قائم ہوگا،590میگاواٹ کا محل پن بجلی منصوبہ1200ملین ڈالر کی لاگت سے دریائے جہلم پر پنجاب اور کشمیر کی باؤنڈریز پر قائم ہوگا،بورڈ نے تھر میں1200میگاواٹ اور 660میگاواٹ پر کاام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ جلد ہی ان منصوبوں کے دلچسپی کے خطوط جاری کردئیے جائیں گے،بورڈ نے آزاد کشمیر میں آٹھمقام کے علاقے میں350میگاواٹ کے منصوبے کی بھی منظوری دی۔

متعلقہ عنوان :