امریکہ ،بستر پر لیٹے رہنے کے18ہزارڈالر!! امریکی شخص کی تو قسمت ہی نرالی ہے، امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اینڈریو نامی ان صاحب کو 70دن کے لئے صرف بستر پر لیٹے رہنے کے لئے 18 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے

بدھ 12 نومبر 2014 09:03

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء).ویسے تو آرام پسند اور کام سے جی چرانے والے افراد کو ملازمت کرنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن ایک امریکی شخص کی تو قسمت ہی نرالی ہے۔

(جاری ہے)

جی ہاں امریکی خلائی ادارے ناسا کی جانب سے اینڈریو نامی ان صاحب کو 70دن کے لئے صرف بستر پر لیٹے رہنے کے لئے 18 ہزار ڈالر ادا کئے جائیں گے۔زیادہ حیران ہونے کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ پیسہ تجربات کے سلسلے میں لٹایا جا رہا ہے جس میں انسانی جسم پر کشش ثقل کے اثرات جاننے کے لئے تحقیق کی جارہی ہے۔واضح رہے ناسا نے اپنی ویب سائٹ پر اس جاب کے لئے آ ن لائن فارم جاری کیا تھا جس کے بعد25 ہزار لوگوں نے اپلائی کیا اور قرعہ اینڈریو سمیت 54 لوگوں کے نام نکلا۔

متعلقہ عنوان :