جہانگیر ترین نے مانسہرہ میں بیش قیمت گرینائٹ کی کانیں خرید لیں،سینیٹ قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار میں سینیٹر الیاس بلور کا انکشاف، پاکستان اسٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی کے قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر نے تصدیق کر دی

بدھ 12 نومبر 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنماء جہانگیر ترین نے مانسہرہ میں بیش قیمت گرینائٹ کی کانیں خرید لیں ہیں۔ منگل کے روز سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران یہ انکشاف ہو ا کہ پاکستان تحریک انصاف کے معروف راہنما ء اور روحی ٹی وی کے سابق مالک جہانگیر ترین نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقہ مانسہرہ میں گرینائٹ کی بیش قیمت کانیں خرید لی ہے۔

(جاری ہے)

اس بات کا انکشاف کمیتی کے اجلاس کے دوران عوامی نیشنل پارٹی کے رکن کمیٹی سینیٹر الیاس بلور نے کیا جس پر کمیٹی کے اراکین دم بخود رہ گئے تاہم بعد ازاں جب سینیٹر الیاس بلور نے پاکستان اسٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی (پی اے ایس ڈی ای سی) کے قائمقام مینجنگ ڈائریکٹروقار احمد انصاری سے اس بات کی تصدیق کے لئے اصرار کیا تو پاکستان اسٹون ڈیویلپمنٹ کمپنی کے قائمقام مینجنگ ڈائریکٹر نے اس بات کی تصدیق کر دی اور کہا کہ ہاں جہانگیر ترین نے مانسہرہ میں گرینائیٹ کی بیش قیمت کانیں خرید لی ہے اور اب وہ ان کے مالک ہیں۔