احمد شہزاد نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ،احمد شہزاد کو چار سے چھ ہفتوں کے آرام کی ہدایت کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کیخلاف دو ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے واپسی متوقع ہے ،معین خان ،توفیق عمر اور شان مسعود کو چانس ملنے کا امکان

بدھ 12 نومبر 2014 08:40

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)پاکستانی اوپنر احمد شہزاد منگل کے روز نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں،ایک روِز قبل ان کی کھوپڑی میں معمولی فریکچر آیا تھا،یہ بات ٹیم منیجر معین خان نے کہی۔22سالہ کھلاڑی جنہوں نے پاکستان کی پہلی اننگ کے مجموعہ566رنز تین کھلاڑی آؤٹ ڈکلےئر میں 176رنز کیرےئر کی بہترین اننگز کھیلی،پیر کے روز ابوظہبی میں پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز بونسر لگنے سے زخمی ہوگئے تھے۔

شہزاد زمین پر گر گئے اور اس دوران ان کا بیٹ وکٹ پر لگنے سے وہ ہٹ وکٹ آؤٹ قرار دئیے گئے۔شہزاد لڑکھڑاتے ہوئے ٹیم فزیو بریڈ روبنسن کی مدد سے میدان سے باہر لے جائے گئے انہیں ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سکین میں معمولی فریکچر سامنے آیا۔معین خان نے فرانسیسی خبررساں ادارے کوبتایا کہ ہم نے سر میں فریکچر کے بعد اسے واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے اور چار سے چھ ہفتوں کے آرام کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

شہزاد 17سے21نومبر کو د بئی اور 26سے30نومبر کو شارجہ کے مقام پر کھیلے جانے والے باقی دو ٹیسٹ میچز سے باہر ہوں گے۔خان کا کہنا تھا کہ شہزاد کی نیوزی لینڈ کیخلاف پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے بعد چار اور پانچ دسمبر کو دبئی میں دو ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے واپسی متوقع ہے۔ایک سپیشلسٹ سرجن نے انہیں 48گھنٹوں کیلئے انتہائی نگہداشت میں رہنے کی ہدایت کی تھی،پاکستان کے پاس پہلے ہی دو اوپنرز توفیق عمر اور شان مسعود 16رکنی سکواڈ میں موجود ہیں اور ان میں سے ایک شہزاد کی جگہ لے گا۔

متعلقہ عنوان :