قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے حکومت پر یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں چینی پر سبسڈی ختم نہ کرنے پر زور دیاتے ہوئے اس حوالے سے اسحاق ڈار کو خط لکھنے کا فیصلہ کر لیا

بدھ 12 نومبر 2014 08:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء )قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے صنعت و پیداوار نے حکومت پر زور دیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن میں چینی پر سبسڈی ختم نہ کی جائے اور جاری رکھی جائے اور اس حوالے سے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو بھی خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔منگل کوذیلی کمیٹی کا اجلاس کنوینئر میاں عبدالمنان کی زیر صدارت وزارت صنعت و پیداوار میں ہو ا ۔

اجلاس میں فصل ربیع کے لئے ملک میں کھاد کی صورتحال اور یوٹیلیٹی سٹورز کار پوریشن کے حوالے سے بریفنگ لی گئی ۔ کمیٹی کو وزارت کے حکام نے بتا یا کہ ملک میں ربیع کے لئے 30لاکھ ٹن کھا د کی ضرورت ہے اور مقامی پیداوار 24لاکھ ٹن ہے ای سی سی نے 5لاکھ 70ہزار ٹن کھاد درآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد ملک میں یوریا کی قلت کا کوئی خدشہ نہیں ہے دسمبر تک ملک میں کھاد پہنچنا شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی کے استفسار پر حکام نے بتای اکہ صوبائی حکومتیں یو ریا پر سبسڈی دینے کو تیا ر ہین تاہم صوبوں کامئوقف ہے کہ یہ سبسڈی عوا تک پہنچنی چاہیے اس غر ض سے قیمیتیں کھاد کے بیگ پر لکیھی جائیں مگر کھاد کمپنیاں اس کے لئے تیا ر نہیں ہیں کمیٹی نے ای سی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔کمیٹی نے افغانستان میں کھاد کی سمگلنگ کا بھی جائزہ لیاا ور ہدایت کی کہ سمگلنگ کی روک تھا م کے لئے اقدامات کئے جائیں ۔

سیکرٹری صنعت و پیداوار راجہ حسن عباس نے تصدیق کی کہ افغانستان کھاد کی سمگلنگ کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کارپوریشن منافع مین چل رہی ہے اور جون 2014تک 89کروڑ30لاکھ روپے خالص نفع ہو ا ہے تاہم حکام نے تسلیم کیا کہ گزشتہ چار ماہ سے کارپوریشن کے نفع میں کمی ہوئی ہے اپریل میں ای سی سی نے چینی پر سبسڈی ختم کرنے کے حکامتا دیے تھے جس کے بعد منافع میں کمی آئی ہے انہوں نے بتایا کہ 2013-14میں کارپوریشن نے آٹھ ارب سے زائد کا ٹیکس جمع کرایا ۔

انہوں نے بتایا کہ یوٹیلٹی سٹورز کارپو ریشن سے ہر ماہ پچاس ہزار ٹن چینی فروخت ہوتی تھی ۔انہوں نے کمیٹی سے درخواست کی کمیٹی سفارش کرے کہکارپوریشن کو براہ راست ملز سے چینی کی خریداری کی اجازت دی جائے ۔تاہم سیکرٹری صنعت و پیداوار نے کہا کہ پیپرا رولز براہ راست ملوں سے خریداری کی اجازت نہیں دیتے ۔کمیٹی نے سفارش کی کہ کارپوریشن پر چینی پر سبسڈی دی جائے اور اس حوالے سے کمیٹی وزیر کزانہ اسحاق ڈار کو بھی خط لکھے گی ۔

۔کنوینئیر کمیٹی میاں عبدالمنان نے کہاہے کہ بجلی کی قیمتوں میں جلد کمی کی جائے گی اور عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث اس مرتبہ بھی ملک میں پیٹرولیم مصنوعات میں مزید کمی کی جائے گی ۔رکن کمیٹی سید عمران شاہ نے کہاکہ تحریک انصاف کی جانب سے دھاندلی کا اتنا شور مچایا جا رہا ہے کہ ایک دن میری بیوی نے بھی مجھ سے سوال کر دیاکہ کیا واقعی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے۔