شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کی ملاقات ،دہشت گردی کے سدباب کیلئے کئے اقدامات ،امن عامہ اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت

بدھ 12 نومبر 2014 08:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے یہاں ملاقات کی - ملاقات میں دہشت گردی کے سدباب کیلئے کئے جانے والے اقدامات ،امن عامہ اور موجودہ صورتحال کے حوالے سے بات چیت ہوئی-وفاقی وزیر داخلہ نے یوم عاشور پر پنجاب میں امن عامہ کیلئے کئے جانے والے اقدامات پراطمینا ن کا اظہار کیا-وزیراعلیٰ نے وفاقی وزیر داخلہ کو دورہ چین کے دوران اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔