چین‘ غیر قانونی مذہبی سرگرمیوں کے الزام میں بائیس افراد کو سزائے قید سنا دی گئی

بدھ 12 نومبر 2014 09:14

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء) چین نے غیر قانونی مذہبی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے زیر زمین اماموں سمیت بائیس مسلمانوں کو پانچ سے سولہ سال کے درمیان سزائے قیدسنا دی۔

(جاری ہے)

ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کی عدالت نے صوبہ سنکیانگ میں غیر قانونی مذہبی سرگرمیوں کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیس مسلمانوں کوپانچ سے سولہ سال سزائے قید سنائی ہے تمام افراد پرالزام ہے کہ وہ صوبے میں نسلی عدم ہم آہنگی کے فروغ میں ملوث ہیں۔