آسٹریا ،باپ کے ہاتھوں سزا کے طور پر دوسالہ بچی گرم پانی میں نہلانے سے ہلاک

بدھ 12 نومبر 2014 09:14

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)ایک دوسالہ آسٹرین بچی سزاء کے طور پر اس کے والد کے شدید گرم پانی میں نہلانے کے بعد گزشتہ روز چل بسی ، یہ بات اس ہسپتال نے بتائی ہے جہاں اس کا علاج کیا جارہا تھا۔

(جاری ہے)

ویانا ہسپتال ایسوسی ایشن کے ترجمان کرسٹوف میراؤ نے بتایا کہ ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود یہ بچی شدید زخموں کی تاب نہ لا کر نصف شب کو چل بسی۔یہ بچی دو ہفتے تک انتہائی نگہداشت وارڈ میں رہی ، پراسیکیوٹرز والدین سے اس چھوٹی سی بچی کے ساتھ غلط سلوک روا رکھنے پر ، جس کی وجہ سے مہلک نتیجہ برآمد ہوا ، تفتیش کررہے ہیں ، ان کے دو اور بھی بچے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :