توانائی بحران پر جلدقابو پالیں گے،وزیر مملکت پانی و بجلی،زیر اعظم توانائی اورملک میں صنعتی و معاشی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ جس کے اثرات جلد قوم کے سامنے ہوں گے لاہور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیرسے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے، گفتگو

بدھ 12 نومبر 2014 08:52

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے دورہ چین کے دوران 45ارب ڈالر ے معاہدے کر کے ملک کو ترقی کی راہ دکھا دی ہے اور اب اہم سب کو ملک کر ترقی کی منزل پر جانا ہے اب وزیر اعظم توانائی اورملک میں صنعتی و معاشی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہے ہیں۔ جس کے اثرات جلد قوم کے سامنے ہوں گے لاہور سے کراچی تک موٹروے کی تعمیرسے روزگار کے مواقع فراہم ہونگے۔

وزیراعظم میاں نواز شریف کے دورہ چین ،جرمنی اور لندن کی کامیابی پر گفتگوکرتے ہوئے خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ملک میں معاشی ترقی اور خوشحالی آئے گی اور بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا ملک میں توانائی بحران سابق حکومتوں کے باعث پیدا ہوا جسے حل کرنے کیلئے موجودہ حکومت تمام تر کوششیں کر رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اب و ہ وقت دور نہیں جب ہم توانائی بحران پر قابو پالیں گے کیونکہ توانائی بحران ختم ہونے سے ہی صنعتی پہیہ چلے گا اور ملک سے بے روزگاری کا بھی خاتمہ ہوگا وزیر اعظم میاں نواز شریف کے دورہ چین ،جرمنی اور لندن سے پاکستان میں صنعتی انقلاب آئے گا۔

چین سے 10ہزار 400میگا واٹ بجلی کے منصوبوں سے ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہو گا۔ صنعتوں کو 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔ دھرنے والوں نے ملک میں سرمایہ کاری کا راستہ روکنے کی کوشش کی لیکن ترقی کا سفر نہیں رکے گا۔ فیصل آباد میں ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ہونے والی سرمایہ کاری ملک میں معاشی انقلاب کا راستہ ہموار کرے گی ۔

عابد شیر علی نے کہا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں نئے 132کے وی اے گرڈ اسٹیشن سے صنعتوں کو 40میگا واٹ بجلی حاصل ہو گا اس پر 300ملین روپے فیڈمک نے اپنے وسائل سے خرچ کئے ہیں ۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی پہلے ہی یہاں کوئلہ پر چلنے والے 100میگا واٹ بجلی گھر پر بھی کام شروع کر چکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ہونے والی سرمایہ کاری اور صنعتی پہیہ چلنے سے 3لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہبا زشریف کی راہنمائی میں ملک کا سب سے بڑا صنعتی زون ایم تھری انڈسٹریل سٹی پاکستان کی معیشت میں اہم مقام پر ہے ۔