امریکہ ،30 اراکین کانگریس نے مذہبی آزادی چارٹر پر دستخط کر دیئے

بدھ 12 نومبر 2014 09:03

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)امریکہ میں 30 اراکین کانگریس نے ملک میں مذہبی آزادی کے چارٹر پر دستخط کئے ہیں۔غیر ملکی خبررباں ادارے کے مطابق عالمی مذہبی آزادی کے لئے امریکی کمیشن کی چیئرپرسن کترینہ لانٹوس سویت نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ30 اراکین پارلیمنٹ کا مذہبی آزدی کے چارٹر پر دستخط کر نے کا یہ انفرادی تاریخی اقدام ہے ملک میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کو یکجا کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس چارٹر کے تحت یہ واضح کیا گیا ہے کہ سیاسی ،مذہبی اور علاقائی تعاون کے باوجود تمام امریکی شہری مذہب کی آزادی کے لئے ایک ہیں ۔

متعلقہ عنوان :