میں بہت خوش قسمت ہوں کہ شائقین میرے لئے دعا کرتے ہیں، احمد شہزاد، امید کرتا ہوں جلد ایکشن میں نظر آؤں گا، اب تک جتنی بھی چوٹیں لگیں ان میں سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ چوٹ ہے، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، وطن واپس آرہا ہو ں، نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 12 نومبر 2014 08:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ شائقین میرے لئے دعا کرتے ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ جلد ایکشن میں نظر آؤں گا۔ اب تک جتنی بھی چوٹیں لگیں ان میں سب سے زیادہ تکلیف دہ یہ چوٹ ہے ۔ ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وطن واپس آرہا ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جب بال لگی تھی اس وقت کھانے کے وقفے کی جانب جارہے تھے اور رن ریٹ کو بڑھانا تھا جس کی کوشش کی جارہی تھی کہ تیز کھیلا جائے اس کوشش میں بال میرے پیر پر لگا انہوں نے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ ٹیم مزید اچھا کھیلے گی اور جیت کر واپس آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ جلد از جلد ریکور کرنے کی کوشش کروں گا اور دوسرے ہی ٹیسٹ میں واپس آنے کی کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ کورے اینڈرسن کی گیند آہستہ آئی تھی اور میرا بلا پہلے گھوم گیا تھا ۔ گیند لگنا معمولی بات ہے وطن کیلئے کچھ بھی قربان کرنے کو تیار ہیں۔