ڈھاڈر،ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی 4کمسن بچو ں سمیت 6 افراد کے ہمراہ قتل ، خاتون و دوبچیوں سمیت 5افرادزخمی

بدھ 12 نومبر 2014 09:00

ڈھاڈر(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)بلوچستان کے علاقے مٹھڑی میں ایس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی 4کمسن بچو ں سمیت 6 افراد کے ہمراہ قتل کردیا گیاجبکہ خاتون دوبچیوں سمیت 5افرادزخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈیرہ اللہ یار سے کوئٹہ جانے والی ٹو ڈی کار پر بالا ناڑی قومی شاہراہ پر مٹھڑی کے قریب نامعلوم افرادکی فائرنگ سے گاڑی میں سوار مدثر،معراج،اور مزمل موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ شمشاد بی بی شیر باز اور وجیہ بی بی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے دم توڑ گئیں جبکہ رخشندہ بی بی اور سعدیہ زخمی ہوگئیں واقع کی اطلاع ملتے ہی سول ہسپتال سبی میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرئے میں لے لیا تاہم حملہ آورواردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے جبکہ سبی سے رضاکار تنظیموں کے رضاکار اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاروئیواں میں حصہ لیا۔

(جاری ہے)

ہلاک و زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے ہلاک ہونے والو ں میں یس ڈی او لوکل گورنمنٹ معراج عمرانی،چار کمسن بچوں اور ایک نوجوان سمیت جاں بحق ہوگئے جبکہ خاتون شمشاد بی بی ، دو بچیوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی شہری بڑی تعداد میں خون کاعطیہ دینے کے لیے ہسپتال پہنچ گئے سول ہسپتال سبی میں زیرے علاج زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ واقع کی بعد مقتولیں کے ورثاء لاشوں کی وصولی کے لیے کوئٹہ اور ڈیرہ مراد جمالی سے سبی کے لیے پہنچے تاہم ڈاکٹر اور انتظامیہ نے ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں مزیدکاروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :