بھار ت کی ورکنگ باوٴنڈری پر پھر بلااشتعال فائرنگ، پاک فوج کا منہ توڑ جواب، دشمن کی گنیں خاموش، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

بدھ 12 نومبر 2014 09:32

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء ) بھارتی فورسز نے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک با پھر ورکنگ باوٴنڈری پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ہے جس کے بعد بھارتی گینیں خاموش ہو گئیں، پا ک فوج کے شبعہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فورسز نے سیالکوٹ ورکنگ باوٴنڈری کے پوکھلیاں سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے منہ توڑ جواب دیا اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی بندوقیں خاموش کرادیں جبکہ فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ بھارتی فورسز 6 اکتوبر سے ورکنگ باوٴنڈری اور لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ اور گولا باری کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جس میں اب تک 13 افراد شہید اور فوجی جوانوں سمیت درجنوں زخمی ہوچکے ہیں جبکہ ورکنگ باوٴنڈری کے قریب شہری آبادی نقل مکانی پر بھی مجبور ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :