برطانیہ اعتدال پسند شامی اپوزیشن کو مسلح اور تربیت فراہم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کرے گا،وزیر خارجہ فلپ ہاموند

بدھ 12 نومبر 2014 09:10

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12نومبر۔2014ء)برطانیہ دولت اسلامیہ کے انتہا پسندوں اور دمشق کی صدر بشارالاسد کی حکومت دونوں کو شکست دینے کیلئے اعتدال پسند شامی اپوزیشن کو مسلح اور تربیت فراہم کرنے کیلئے نمایاں کردار ادا کرے گا،یہ بات اس کے وزیرخارجہ نے گزشتہ روز کہی۔بیان لندن میں وزیرخارجہ فلپ ہاموند اور اپوزیشن شامی قومی اتحاد کے ہادی البحرا کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔

ہاموند کا کہنا تھا کہ برطانیہ سیکورٹی اور گورننس کے قیام اور ضروری خدمات کی فراہمی کیلئے اپوزیشن کی مدد کر رہا ہے،اس میں زندگی بچانے کیلئے سرچ اور ریسکیو تربیت ،ایسے شامیوں کی مدد کرنا جن کے گھر سرکاری بمباری کے نتیجے میں ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں،شامل ہیں۔برطانیہ اور اسد مخالف دیگر ممالک نے ستمبر سے جنگ زدہ ملک میں اپوزیشن کی مدد میں اضافہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ہاموند نے ایک بیان میں کہا کہ ہم غیر مہلک سازوسامان فراہم کر رہے ہیں اور برطانیہ امریکی قیادت میں تربیتی اور مسلح کرنے کے پروگرام میں نمایاں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتا ہے۔وزیرخارجہ نے عام شہریو ں اور اپوزیشن کیخلاف وحشیانہ اور بلا امتیاز کارروائیوں اور دولت اسلامیہ جہادیوں سے نمٹنے میں ناکامی پر بھی اسد کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ہامون کا کہنا تھا کہ اسد شام میں مستقبل میں کوئی کردار ادا نہیں کرسکتے،شام کی جنگ میں 1لاکھ95ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور آبادی کا نصف سے زائد لوگ اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :