چین ، قومی ترانے کی دھن کو نجی تقریبات میں بجانے پر پابندی عائد ،شادی بیاہ، جنازوں، تفریحی سرگرمیوں، غیر سیاسی تقریبات میں ترانہ بجانے پر پابندی ہوگی،حکام

منگل 16 دسمبر 2014 08:32

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء ) چین نے قومی ترانے کے تقدس کو نقصان سے بچانے کے لئے اس کے نجی تقریبات میں بجانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

(جاری ہے)

حکام کی جانب سے جاری اعلامیئے کے مطابق شادی بیاہ، جنازوں، تفریحی سرگرمیوں اور کسی بھی غیر سیاسی تقریبات میں قومی ترانہ بجانے پر پابندی ہوگی اور اب قومی ترانہ صرف قومی سطح پر ہونے والی تقریبات اور تعلیمی اداروں میں بجایا جاسکے گا۔ اعلامیئے میں کہا گیا ہے اس پابندی کا مقصد قومی ترانے کے تقدس کو برقرار رکھنا ہے کیونکہ ترانہ قوم کی آزادی ا ور مضبوط ملک کا عکاس ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :