پی ٹی آئی نے لاہور میں26 پوائنٹس بند گئے’گو نواز ،گو شہباز گو“ کے بھی نعرہ ،راستے بند ہونے اورلاہور ایئر پورٹ پر لیٹ پہنچنے والے مسافروں کا ”رو عمران رو “کے نعرے

منگل 16 دسمبر 2014 08:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء )لاہور بھر میں تعینات 19 ہزار سے زائد پنجاب پولیس کے اہلکاروں نے لاہور میں پی ٹی آئی کو ” جو کرنا ہے کرو“ کہہ فری ہینڈ دیدیا، مزے سے ٹائر جلانے دیئے، سڑکیں بلاک کرنے دیں، کوئی مزاحمت نہیں کی۔ چونگی امر سدھو ، یتیم خانہ چوک، ڈیفنس میں بھٹہ چوک اور شاہدرہ ،راوی روڈ،سنت نگر،شالامار باغ،گجر پورہ سے احتجاجی ٹولیوں کی صور ت میں نوجوان مال روڈ کی طرف جاتے رہے جبکہ مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے ٹائر جلا ئے اور’گو نواز گو“ کے ساتھ ساتھ گو شہباز گو“ کے بھی نعرے لگائے۔

ادھرتحریک انصاف کی احتجاجی کال کی وجہ سے لاہور کی مختلف شاہراوٴں پر ٹریفک بلاک ہونے سے اندرون و بیرون لاہور میں مسافروں کو انتہائی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

احتجاج کے دوران جہاں سڑکوں پر ٹائر جلا کر بلاک کیا گیا وہاں ایمبولینس اور دیگر بڑی گاڑیوں کو بھی لاہور میں داخل نہیں ہونے دیا گیا۔جو افراد مختلف طریقوں سے لاہور ائیر پورٹ تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے تاہم ان کی فلائٹ کا مقررہ وقت گزر گیا۔

جس پر مریدے سے آنے والے شکیل،گوجرانوالہ سے آنے والے اسد اور سیالکوٹ سے آنے والے منیر جو سعودی عرب اور دبئی جانا چاہتے تھے فلائٹ مس ہونے کے بعد لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے مین ہال میں آئے اور زورزرو سے ”رو عمران رو“ اور ”گو عمران گو“ کے نعرے لگانے شروع کر دئیے جبکہ وہاں پر موجود دیگر افراد نے بھی ان کا ساتھ دینا شروع کر دیا۔