این اے 122 کے تھیلے کھولنے کیلئے ہونے والا پہلا اجلاس تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث نہ ہو سکا

منگل 16 دسمبر 2014 08:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے تھیلے کھولنے کے لئے گذشتہ روز ہونے والا پہلا اجلاس تحریک انصاف کے دھرنوں کے باعث نہ ہو سکا۔ انکوائری کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پندرہ دسمبر کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں طلب کیا تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل نے انکوائری کمیشن کو حلقہ این اے ایک سو باےئس کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے ہدایات جاری کر رکھیں ہیں۔

الیکشن ٹربیونل کی ہدائت پر انکوائری کمیشن کو ڈی سی او آفس کے نادر ہال میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے جگہ فراہم کر دی گئی ہے۔جس پر انکوائری کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کیا۔انکوائری کمیشن کے پہلے اجلاس میں ریٹرننگ افسر کے علاوہ الیکشن کمیشن کے نمائندے اور دیگر فریقین بھی شریک ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :