ائیر کموڈورسیدمحمدعلی پاک فضائیہ کے نئے ترجمان مقرر

منگل 16 دسمبر 2014 08:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء) پاک فضائیہ نے ائیر کموڈورسیدمحمدعلی کو پاک فضائیہ کا نیا ترجمان مقررکردیا۔ ائیر کموڈورسیدمحمدعلی نے جون1988 میں پاک فضائیہ کی جی ڈی پی برانچ میں کمیشن حاصل کیا۔ اپنے کیرئیر کے دوران انہوں نے ایک فلائنگ سکواڈرن او ر ایک فلائنگ ونگ کی کمانڈ کی۔

(جاری ہے)

آپ ائیر ہیڈکوارٹرز میں ڈپٹی ڈائریکٹر ائیرانٹیلیجنس ، ڈائریکٹر انفراسٹرکچر اور ڈائریکٹر ٹریننگ (آفیسرز)کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

آپ ایک کوالیفایڈ فلائنگ انسٹرکٹر اور کمبیٹ کمانڈر سکول، پی اے ایف ائیروار کالج ، یو ایس ائیر فورس ائیر یونیورسٹی اورنیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ، اسلام آباد سے فارغ التحصیل ہیں۔ انھیں پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پرتمغہء امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا۔وہ ائیر کموڈور طارق محمود کی جگہ پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے جوکہ سروس سے ریٹائر ہو رہے ہیں۔