شام میں النصرہ فرنٹ نے فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا

منگل 16 دسمبر 2014 08:33

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)شام میں دہشت گرد گروہ القاعدہ سے وابستہ ایک گروپ نے صوبہ ادلیب میں ایک اہم فوجی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ کارروائی النصرہ فرنٹ نے پیر کو ادلیب کے علاقے وادی الضعیف میں کی۔ آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ اس گروہ نے فوجی اڈے پر اتوار کو حملہ کیا تو پیر کو اس پر قبضہ کر لیا۔ ان کی اس فتح کے بعد ترکی کے سرحد کے ساتھ واقع اس صوبے کا بیشتر حصہ النصرہ فرنٹ کے زیر کنڑول چلا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :