وزیر مملکت عابد شیر علی نے ٹوبہ روڈ پر واقع 220kv گرڈسٹیشن کا افتتاح کر دیا ، پاکستان سے اندھیرے ختم کر کے ہی دم لیں گے،عمران خان تین سال برداشت کریں عوام نے دھرنے اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،شیخ رشید نواز شریف کے جوتے چاٹتا تھا مگر نواز شریف نے ان جیسے مداری کومنہ نہیں لگایا ،عابد شیر علی کا خطاب

منگل 16 دسمبر 2014 08:14

گوجرہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے ٹوبہ روڈ پر واقع 220kv گرڈسٹیشن کا افتتاح کر دیا ۔اس گرڈ سٹیشن کے چالو ہونے سے 132kv جو سمندری روڈ ،گوجرہ،توبہ ٹیک سنگھ،اور پیر محل کے گرڈسٹیشن اس سے منسلک ہو جائیں گے جس سے لائن لائسز میں کمی ہو گی جبکہ وولٹیج پر فائل اور سسٹم میں استحقام آئے گا اور لاکھوں صارفین کو فائدہ بھی پہنچے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کے قوم سے کئے ہوئے وعدئے کی آج تکمیل ہو رہی ہے پاکستان سے اندھیرے ختم کر کے ہی دم لیں گے پاور پراجیکٹ کا منصوبہ 2 ارب روپے کی خطیر رقم سے کی لاگت سے یہ منصوبہ پایا تکمیل ہو ہے جس سے لوڈ شیڈنگ سے بھی چھٹکارہ حاصل ہو گا جبکہ صنعتی و معاشی انقلاب برپا ہو گا ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ عمران خان تین سال برداشت کریں عوام نے دھرنے اور تشدد کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے ماضی میں پیپلز پارٹی کو بھی عوام نے مسترد کیا تھا اگر مسلم لیگ ن کام نہ کر سکی تو عوام بہتر ہی تبدیلی لائے گی جو ووٹ کے ذریعے آئے گی۔

عابد شیر علی نے کہا کہ فیصل آباد واقعہ میں حلفاً کہتا ہوں کہ ہمیں نواز شریف ،شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت کسی نے بھی کوئی ہدائت نہیں دی اور نہ ہی کوئی ملوث ہے ۔جاں بحق ہونے والا مسلم لیگی کارکن تھا اور میاں محمود الرشید نے سیاست چمکانے کے لئے5 لاکھ روپے ورثاء کو دینے کا لالچ دیا ،جبکہ عمران خان ،شاہ محمود قریشی،شیخ رشید وغیرہ کوئی بھی حق نواز کے جنازہ میں شامل نہیں ہوا ۔ شیخ رشید نواز شریف کے جوتے چاٹتا تھا مگر نواز شریف نے شیخ رشید جیسے مداری کومنہ نہیں لگایا انہوں نے شیخ ررشید کو سیاسی گینڈہ کے نام سے پکارا ۔دھرنے والے دھرے کے دھرے رہ جائیں گے اور ہم ترقیاتی کام جاری رکھیں گے اس موقع پر پنڈال میں بیشتر کرسیاں خالی نظر آئیں۔