افغانستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ، بائیس طالبان ہلاک ، چوبیس سے زائد زخمی

منگل 16 دسمبر 2014 08:36

کابل( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء ) افغانستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بائیس طالبان ہلاک جبکہ اٹھائیس زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے غزنی ، خوست ، بدخشاں ، ننگرہار ، قندھار اور فاریاب سمیت دیگر صوبوں میں آپریشنز کئے جن میں بائیس طالبان ہلاک اور چوبیس سے زائد زخمی ہوگئے متعدد طالبان کو گرفتار کرلیا گیا ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا ہے