حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات آج ہونگے،ایجنڈاطے ، دھاندلی کی تعریف اورجوڈیشل کمیشن کے تشکیل کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ قواعدوضوابط پرپیشرفت ہوگی

منگل 16 دسمبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)وفاقی حکومت اورپی ٹی آئی کے درمیان آج منگل ہونے والے مذاکرات کاایجنڈاطے ہوگیا،جس کے تحت دھاندلی کی تعریف اورجوڈیشل کمیشن کے تشکیل کے حوالے سے پہلے سے طے شدہ قواعدوضوابط پرپیشرفت ہوگی ،مذاکرات جہانگیرترین کے گھرپرہوں گے اور مذاکراتی ٹیمیں اس میں شرکت کریں گی ۔ذرائع نے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ وفاقی حکومت اورتحریک انصاف کے درمیان مذاکرات شام چھ بجے ہوں گے اوررات آٹھ بجے کومیڈیاکوبریفنگ بھی دیئے جانے کاامکان ہے ۔

ذرائع کاکہناہے کہ تحریک انصاف چاہتی ہے کہ سب سے پہلے دھاندلی کی تعریف کی وضع کی جائے اورانتخابات کوسازش قرارنہ دیاجائے چونکہ سازش میں چہرے ہمیشہ پس پردہ ہوتے ہیں جبکہ دھاندلی میں لوگوں کوبراہ راست ملزم کے طورپرٹریٹ کیاجاتاہے ۔

(جاری ہے)

وفاقی حکومت چاہتی ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کااب کوئی فائدہ نہیں رہاکیونکہ سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی،تحریک انصاف کے رہنماجہانگیرترین نے خصوصی گفتگومیں کہاکہ تحریک انصاف پہلے بھی مذاکرات پررضامندتھی اب بھی رضامندہے تاہم ہم چاہتے ہیں کہ دھاندلی کی جوتعریف چاہتے ہیں وہی اختیارکی جائے جبکہ حکومت بضدہے کہ اس میں دھاندلی کے بجائیسازش کالفظ استعمال کیاجائے ،مذاکرات میں بریک تھروکاامکان ہے ان کامزیدکہناتھاکہ ہمیں کافی امیدہے کہ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات مثبت رہیں گے جبکہ خبر رساں ادارے کوذرائع نے بتایاکہ تحریک انصاف اوروفاقی حکومت کے درمیان ہونے والے آج کے مذاکرات میں بھی کوئی نتیجہ نہیں نکلے اوراگلادوربدھ کے روزبھی ہوسکتاہے ،وفاقی حکومت نے لاہوراحتجاج کے بعداپنی حکمت عملی کوبھی تبدیل کیاہے اورتحریک انصاف کے کسی دباوٴکوخاطرمیں نہیں لایاجائیگا،اب تحریک انصاف کواپنے نہیں حکومت کے مطالبات کوتسلیم کرناہوگا