سوشل میڈیا پر زعیم قادری کو ”ماموں“ کا خطاب دے دیا گیا

منگل 16 دسمبر 2014 08:13

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء )سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر اور فیس بک پر15 دسمبر صبح سویرے سے ہی مختلف سیاست دانوں کو مختلف نک نیم اور القابات دینے شروع کر دئیے ۔سب سے زیادہ نشانہ بننے والوں میں حکومت پنجاب کے ترجمان و لیگی رہنما زعیم حسین قادری ہیں جن کو ”ماموں“ کا خطاب دیا گیا۔

(جاری ہے)

پوسٹ جس پر مختلف سیاست دانوں کی تصاویر ہیں کے نک نیم پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ” چاچا چائے والا“پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو” جھوٹا لیگ “ کا سربراہ کہا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے نام سے فیس بک پوسٹ پر ایک سوال نامہ کی شکل میں سٹیٹس کے جواب میں 2 ہزار سے زائد افراد نے کومینٹس اور5 ہزار سے زائد افراد نے لائک کیا ۔علاوہ ازیں پوسٹ پر ایک خاتون صارف نے اپنے پیغام میں اپنی میری چھ سالہ بیٹی کا حوالے دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ”میری چھ سالہ بیٹی نے کہا کہ ”ماما زعیم قادری کتنا جھوٹا ہے، لاہور سمیت میرا سکول بھی بند ہے اور میں گھر میں بیٹھی ہوں لیکن وہ کہہ رہا ہے کہ سب کچھ کھلا ہوا ہے“۔