وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاوٴس اورپارلیمنٹ حملے میں مبینہ ملوث پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے 109کارکنان کی ضمانتوں کی منظوری کوخصوصی عدالت میں چیلنج کردیا

منگل 16 دسمبر 2014 08:19

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاوٴس اورپارلیمنٹ پرحملے میں مبینہ طورپرملوث تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے 109کارکنان کی ضمانتوں کی منظوری کوخصوصی عدالت میں چیلنج کردیا،درخواست میں موٴقف اختیارکیاگیاہے کہ ضمانت پررہاہونے والے کارکنان پولیس تفتیش پراثراندازہونے کی کوشش کررہے ہیں اورعدالتوں کویقین دہانی کے باوجوداپنے اقدامات دھرارہے ہیں ،لہذاایسے کارکنان نقص امن کیلئے جہاں خطرہ ہیں وہاں اوربھی مسائل پیداکرسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیرکوجمع کرائی گئی درخواست میں وفاق نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ وزیراعظم ہاوٴس اورپارلیمنٹ حملہ میں مبینہ طورپرملوث 109کارکنان کی ضمانتیں منسوخ کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے جائیں