عوام نے الوداع الوداع نواز شریف الوداع کا فیصلہ دے دیا ہے،شاہ محمود قریشی

منگل 16 دسمبر 2014 08:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج عمران خان عوام کو انصاف دلانے کیلئے میدان میں آ گیا ہے، انہوں نے گزشتہ روز چیئرنگ کراس پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں کے سمندر نے عمران کے حق اور حکومت کے خلاف فیصلہ دیدیا ہے، انہوں نے کہا کہ عوام نے الوداع الوداع نواز شریف الوداع کا فیصلہ دے دیا ہے انہوں نے حکومت کے خلاف نعرے بھی لگوائے۔