انڈونیشیالینڈ سلائیڈنگ، ملبے سے مزید لاشیں برآمد، ہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی

منگل 16 دسمبر 2014 08:33

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء) انڈونیشیا میں لینڈ سلائنڈنگ کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد 39ہوگئی ہے جبکہ 69 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت جکارتہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشیا کے قومی ادارہ برائے قدرتی آفات کے ترجمان سوٹوپوپروو نے بتایا کہ تین روز قبل ملک کے وسطی علاقے جاوا میں شدید بارشوں کے بعد ہونے والی لینڈ سلائنڈنگ کے باعث بانجارینگرا گاوں میں 105 سے زیادہ مکانات دب گئے ہیں جن کے ملبے سے مذید لاشیں برآمد ہوئیں اور ہلاکتوں کی تعداد 39ہو گئی ہے۔