پاکستانی ہائی کمیشن دہلی میں قومی ہاکی ٹیم کے اعزا زمیں عصرانے کا اہتمام،چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آج دوپہر براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے گی

منگل 16 دسمبر 2014 08:11

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء )چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ہاکی ٹیم آج دوپہر براستہ واہگہ بارڈرلاہور پہنچے گی،ا آج دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے قومی ٹیم عصرانہ دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی ٹیم بھوبینشور سے دہلی پہنچ گئی ہے، جہاں وہ چند گھنٹے قیام کے بعد آج رات بذریعہ بس واپسی کا سفر شروع کرے گی،دس گھنٹے کی مسافت طے کر کے ٹیم کل دوپہر 12بجے واہگہ بارڈر سے لاہور پہنچے گی، قومی ٹیم کے اعزاز میں آج شام دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے، بھارت میں کھیلے گئے چیمپینز ٹرافی ٹورنا منٹ میں پاکستان نے سولہ سال بعد فائنل کیلئے کوالیفائی کیا، جہاں وہ جرمنی سے ہونے والا گولڈ میڈل کا میچ تو نہ جیت سکی البتہ سیمی فائنل میں بھارت کو ان کی سرزمین پر شکست دیکر گرین شرٹس نے عوام کے دل ضرورجیت لئے۔

متعلقہ عنوان :