ہزار بار”رو عمران رو“ کہہ کر شرط جیت لی

منگل 16 دسمبر 2014 08:28

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔16دسمبر۔2014ء)شمالی لاہور کے علاقہ گھوڑے شاہ میں سیاسی جماعت سے وابستہ طالب علموں اور نوجوانوں میں ایک ہی سانس میں زیادہ سے زیادہ بار ”رو عمران رو“ کہنے کی شرط لگ گئی۔

(جاری ہے)

جس پرایف اے کے طالب علم اویس حنیف نے ایک ہی سانس میں50 سے زائد بار رو عمران رو کہہ کر 200 روپے جیتے تاہم پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی رہنما نے اسے آفر کی کہ اگر وہ ایک ہزار بار رو عمران رو کہے گا تو اُسے ایک ہزار روپے انعام ملیں گے۔طالب علم نے ایک ہزار بار رو عمران رو کہہ کر ایک ہزار روپے کی شرط جیت لی۔