تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں طنزیہ جملوں کا بھرپور جواب دینے کیلئے حکمت عملی طے کرلی

جمعرات 9 اپریل 2015 03:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کے طنزیہ جملوں کا ترکی بہ ترکی جواب دینے کیلئے حکمت عملی طے کرلی‘ تحریک انصاف نے اپنے نوجوان ارکان قومی اسمبلی جن میں سعید مراد‘ سرور خان‘ شیریں مزاری‘ علی حمد خان اور عائشہ گلالئی پر مشتمل ایک گروپ بنایا ہے جو حکمران جماعت کے ارکان جملوں کا جواب دیں گے ‘ یہ جوان عمران خان کی تقریر کے بعد ایوان میں کھل کر سامنے آئیں گے اور اپنی جماعت کے موقف کا بھرپور دفاع کریں گے۔