افغانستان ، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کلین اپ ، 26 طالبان ہلاک ، 14 زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 04:01

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 26 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت دفاع کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وردک ، میران ، غزنی اور زاہل صوبوں میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 26 شدت پسند ہلاک اور 14 زخمی ہو گئے دو شدت پسندوں کو گرفتار کر لیا گیا ۔