بہاول پور،یزمان میں12 سال کی نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ، انصاف کی دھائی،پولیس میں درخواست دینے پرموبائل سے قابل اعتراض تصاویربنالی، سادہ کاغذ ات پرانگوٹھے اوردستخط کرالیئے،میری بیٹی کے ساتھ ظلم کرنے والوں کوعبرتناک سزادی جائے 12 سالہ خورشیدبی بی کی والدہ رحمت مائی

جمعرات 9 اپریل 2015 03:55

بہاول پور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) یزمان،12 سال کی نابالغ لڑکی سے اجتماعی زیادتی ،پولیس میں درخواست دینے پرموبائل سے قابل اعتراض تصاویربنالی، سادہ کاغذ ات پرانگوٹھے اوردستخط کرالیئے ،میری بیٹی کے ساتھ ظلم کرنے والوں کوعبرتناک سزادی جائے 12 سالہ خورشیدبی بی کی والدہ رحمت مائی، تفصیل کے مطابق یزمان 141 ڈی آربی تحصیل یزمان کی رہائشی رحمت مائی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 16 مارچ 2015 ء ملزمان محمدصابر اورمحمدامتیاز میرے گھرآئے اورمیرے بیٹے کوبہانے سے باہربھیج دیا تھوڑی دیربعدمیری 12 سالہ بیٹی خورشیدبی بی کو زبردستی پکڑ ڈیرے پرلے گئے اور اسکے ساتھ اجتماعی زیادتی کی میری بیٹی کی چیخ وپکار سن کر گواہان محمدعاشق، اللہ جوایا ڈیرے پرپہنچ گئے اورالزام علیہان کوپکڑنے کی کوشش کی مگروہ بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے مورخہ 17 مارچ کو میں نے ایس ایچ او تھانہ ڈیراور تحصیل یزمان کو ملزمان کے خلاف کاروائی کی درخواست دی جس پر محمدصابر اور محمدامتیاز مشتعل ہوگئے اورمجھے اورمیری بیٹی کواغواء کرکے اپنے ڈیرہ پرلے گئے جہاں پرانہوں نے زبردستی سادہ کاغذات پرانگوٹھے اوردستخط کرائے اورجبرا موبائل پرتصویریں بناتے رہے اورمزیدکاروائی پرقتل کی دھمکیاں دیتے رہے بعدازاں چھ گھنٹہ تک میری بیٹی مجھے اور دیورمحمدعاشق کو اپنے ڈیرے پر حبس بے جامیں رکھا اور اپنے خلاف کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی پر چھوڑ دیا رحمت مائی زوجہ محمدصادق نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف ،آئی جی پنجاب ، آرپی او بہاول پور،ڈی پی او بہاول پورسے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اورہمیں انصاف فراہم کیاجائے

متعلقہ عنوان :