کراچی میں سیٹ کیلئے نہیں امن کیلئے جارہے ہیں، شاہ محمود قریشی،انڈوں کے غلط استعمال کے بجائے غریبوں میں تقسیم کردیں ،کسی کابھلاہوجائے وائس چیئرمین پی ٹی آئی

جمعرات 9 اپریل 2015 03:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی نے کہاہے کہ کراچی میں سیٹ کیلئے نہیں امن کیلئے جارہے ہیں ی،انڈوں کے غلط استعمال کے بجائے غریبوں میں تقسیم کردیں ،کسی کابھلاہوجائے گارینجرزبلانے کامطلب ہی یہی ہے کہ حالات پولیس کے کنٹرول سے باہرہیں اورصوبائی حکومت اعتراف کرتی ہے ۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ جب آگ لگی ہوتواس پرتیل نہیں چھڑکاجاتابلکہ آگ بجھانے کی کوشش کی جاتی ہے ،کراچی میں نقص امن کاخطرہ ہواتوایم کیوایم نے پریس کانفرنسزکرکے لوگوں کومزیدبھڑکایا،سندھ حکومت نے بھی نقص امن کے خدشات پرکوئی قدم نہیں اٹھایا۔انہوں نے کہاکہ ہم سازگارماحول چاہتے ہیں ،کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اوردیگرجرائم کے مقدمات نہ ہوتے تورینجرزکوکیوں طلب کیاجاتا،رینجرزطلب کرنے کامطلب ہی یہی ہے کہ وہاں پولیس کاکنٹرول نہیں ہے اورحالات پولیس کے کنٹرول سے باہرہیں ایک اورنجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہ محمودقریشی نے کہاکہ ایم کیوایم کی بنیادحلقہ این اے 246میں ہی رکھی گئی ہے ،توانہیں خوف کیساہے؟انہوں نے کہاکہ مہنگائی کادورہے ،انڈے اورٹماٹرضائع نہ کریں ان کی ہانڈی بنالیں یاپھرغریبوں میں تقسیم کردیں کسی کابھلاہوجائیگا۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ کراچی میں امن کیلئے جارہے ہیں سیٹ کیلئے نہیں انتخابات ہاربھی گئے تویہ ہماری جیت ہوگی