سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے،پولیس کا ملزموں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن، آخری اطلاع تک ملزموں کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی

جمعرات 9 اپریل 2015 04:01

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ۔سعودی خبرایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکوتم ریاض میں 2 سکیورٹی اہلکار معمول کے مطابق ایک اہم شاہراہ پر فرائض انجام دے رہے تھے کہ اس دوران نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکارموقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس اہلکاروں کی لاشوں کو ریاض کے مقامی ہسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں،واقعہ کے بعد بھاری تعداد میں پولیس اہلکار پہنچ گئے اور ملزموں کی تلاش کیلئے مقامی سیکٹر کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے تاہم آخری اطلاع ملنے تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آ سکی