شام‘ فوجی چوکی کے نزدیک کار بم دھماکہ‘ دس فوجی ہلاک‘ متعدد افراد زخمی

جمعرات 9 اپریل 2015 04:01

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) شام میں ایک فوجی چوکی کے نزدیک کار بم دھماکے کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک مبصر گروپ نے بتایا کہ حمد کے علاقے میں دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار نے فوجی چوک کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دس فوجی ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیاہے کہ حملے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :