چین کی بیلسٹک میزائل آبدوزیں جوہری ہتھیاروں کے ساتھ واشنگٹن کو حملے کا نشانہ بنانے کی صلاحیت کی حامل ہیں، امریکہ کا اظہار تشویش

جمعرات 9 اپریل 2015 04:01

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) امریکہ نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کی بیلسٹک میزائل آبدوزیں جوہری ہتھیاروں کے ساتھ واشنگٹن کو حملے کا نشانہ بنانے کی صلاحیت کی حامل ہیں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی شمالی کمانڈ کے ایڈمرل کمانڈر ولیم گورنٹی نے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ یہ بات باعث تشویش ہے کہ چین نے ایسی بیلسٹک میزائل آبدوزیں تیار کرلی ہیں جو کہ امریکی سرزمین کو آسانی سے نشانہ بنا سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے یہ آبدوزیں جنوبی سمندر کے جزیرہ حنین میں تعینات کررکھی ہیں انہوں نے کہا کہ چین نے یہ آبدوزیں زیر آب پانیوں میں تعینات ہوتی ہیں انہوں نے کہا کہ امریکہ کیلئے چین کی بڑھتی ہوئی جوہری طاقت اب تشویشناک صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :