پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا این اے 246 ضمنی انتخاب مل کر لڑنے کا امکان

جمعرات 9 اپریل 2015 03:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا این اے 246 ضمنی انتخاب مل کر لڑنے کا امکان ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کا کسی ایک امیدوار پر اتفاق کئے جانے کا امکان ہے جبکہ حتمی فیصلہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی کراچی آمد کے بعد مذاکرات میں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

سراج الحق کا کہنا تھا کہ این اے 246 ضمنی انتخاب میں ہمارا اپنا امیدوار بھی کھڑا ہے جبکہ آئندہ کا لائحہ عمل مشاورت سے حل کیا جائے گا اور بعد میں اعلان کیا جائے گا ۔