فاقی وزارت داخلہ کے احکامات نظر انداز،بیوروکریسی کا وفاقی پولیس میں بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ کوماننے سے انکار ، رولزکو بائی باس کرتے ہوئے کلرکوں کی بھرتی کے لیے ازخود بھرتی کیے جانے کا انکشاف

جمعرات 9 اپریل 2015 03:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات نظر اندازبیوروکریسی نے وفاقی پولیس میں بھرتیوں کے لیے این ٹی ایس کے تحت ٹیسٹ کوماننے سے انکار کردیا ، رولزکو بائی باس کرتے ہوئے کلرکوں کی بھرتی کے لیے ازخود بھرتی کیے جانے کا انکشاف ہواہے اسلام آباد پولیس میں کلرکوں کو بھرتی کے لیے بے قاعدگیوں سے بھرپور اشتہار برائے بھرتی مورخہ 29مارچ کو جاری ہوا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے ذرائع کے مطابق اپنے من پسند افراد کو بھرتی کرنے کے لیے این ٹی ایس کے بجائے خود محکمہ بھرتی کررہاہے جبکہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ اور کیبنٹ ڈویثرن کے حکم کو نظر انداز کیا گیا ہے واضح رہے کہ اس سے قبل بھی وفاقی پولیس میں کانسٹیبل اور اے ایس آئیز کے لیے این ٹی ایس کے تحت اشتہار دیا گیا ہے جبکہ کلرکوں کی بھرتی کے لیے اس طریقہ کار کو نہیں اپنایا گیا ہے ۔شہریوں نے وفاقی وزیر داخلہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس میں دوہرا معیار کو ختم کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :