پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے امکانات روشن ، کینیا کے بعد زمبابوے کی ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی: پی سی بی، مہمان ٹیم 5ون ڈے میچز کھیلے گی ، معاملات طے پا گئے ، وینیوز پر بات باقی ہے ،ذرائع

جمعرات 9 اپریل 2015 03:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اور اچھی خبر آنے کو ہے۔ زمبابوے کی ٹیم کے آئندہ ماہ یہاں آ کر ون ڈے سیریز کھیلنے کا امکان روشن ہو گیا۔پی سی بی ذرائع کے مطابق کینیا کے بعد اب زمبابوے کی انٹرنیشنل کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

(جاری ہے)

مہمان زمبابوے نے آئندہ ماہ کے آخر تک پاکستان کے ویران میدان آباد کرنے کا گرین سگنل دے دیا۔ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ممکنہ سیریز 5 ون ڈے میچوں پر مشتمل ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز سے متعلق تمام معاملات طے پا چکے ہیں صرف وینیوز پر حتمی بات ہونا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :