وفاقی کابینہ اجلاس ، وزیر اعظم نے سابق اجلاسوں سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد رپورٹ وزارتوں سے طلب کر لی

جمعرات 9 اپریل 2015 03:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء)وفاقی کابینہ کے بارہویں اجلاس میں وزیر اعظم نے سابق اجلاسوں سے متعلق فیصلوں پر عمل درآمد رپورٹ وزارتوں سے طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو وفاقی کابینہ اجلاس 3گھنٹے جاری رہا اور اجلاس میں شریک وزرا اور انکی وزارتوں کے سیکرٹریز بھی شریک تھے دلچسپ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے سوال کیا کہ آئندہ اجلاسوں میں زبانی نہ بتایا جا ئے کہ گزشتہ اجلاس میں فیصلوں پرکتنا عمل ہوا اور کتنا ابھی باقی ہے آئیندہ تمام وزارتیں ایک تحریری بریف نوٹ پیش کریں تاکہ انکی وزارتوں کی کارگردگی کا اندازہ لگایا جا سکے۔ذرائع کے مطابق وزیرآعظم کی ہدایت کے بعد شرکا ء اجلاس ایک دوسر ے کا منہ تکتے ہی رہ گئے

متعلقہ عنوان :