عمران خان کی پریس کانفرنس قبل از وقت شروع کرنے پر میڈیا کی اکثریت کا بائیکاٹ

جمعرات 9 اپریل 2015 03:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9 اپریل۔2015ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی پریس کانفرنس قبل از وقت شروع کرنے پر میڈیا کی اکثریت نے اس پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ عمران خان کی پریس کانفرنس کا وقت 9 بجے مقرر تھا تاہم یہ پریس کانفرنس 8:45 پر شروع کردی گئی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی کے نمائندے عمران اسماعیل کی رہائش گاہ پر چلے گئے اور کچھ نمائندے ان کی رہائش گاہ کے باہر کھڑے رہے جس کو تحریک انصاف کے کارکنان نے اندر جانے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بے حد بدنظمی نظر آئی اور میڈیا نے پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا۔ پریس کانفرنس کے دوران بھی بدنظمی دیکھنے میں آئی اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان صحافیوں سے معافی مانگتے رہے۔ اس دوران پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے معافی مانگنے پر صحافیوں نے بائیکاٹ ختم کردیا۔ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ نئے پاکستان کی جدوجہد میں میڈیا نے بہت کردار ادا کیا ہے۔ واقعے پر معذرت چاہتا ہوں۔ کچھ غلط فہمی کے باعث پریس کانفرنس جلد شروع ہوگئی تھی۔ عمران خان کی معافی کے بعد صورت حال معمول پر آگئی اور عمران خان نے اپنی پریس مکمل کی۔

متعلقہ عنوان :