مصر‘ عدالت نے اخوان المسلمون کے سینئر رہنما سمیت چودہ اراکین کو سزائے موت سزا دی

اتوار 12 اپریل 2015 04:35

قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے ایک سینئر رہنماء سمیت چودہ اراکین کو ملک میں تشدد اور لوگوں کو فسادات کیلئے اکسانے کے الزام میں سزائے موت سنا دی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبرراں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے اخوان المسلمون کے چودہ کارکنوں کو سزائے موت سنائی جن میں تنظیم کے ایک سینئر رہنما بھی شامل ہیں۔ عدالت نے ایک امریکی نژاد شہری محمد سلطان کو بھی مذکورہ تنظیم کی معاونت کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی ہے۔