پاکستان کے احمد حسین نے مارشل آرٹ میں ورلڈ ریکارڈ بنالیا، ایک منٹ میں تین سو تین پنچز لگا کر آسٹریلوی کھلاڑی مائیک فیبر کا ریکارڈ بریک کیا ،پاکستان کا نام گینز بک میں شامل کرانے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا خواہش ہے تمام ریکارڈ توڑ دوں ، احمد حسین

اتوار 12 اپریل 2015 04:20

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) مارشل آرٹ کے پاکستانی ماہر نے عالمی ریکارڈ قائم کر لیا،احمد حسین نے آسٹریلیا کے مائیک فیبر کاریکارڈ توڑڈالا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹ کے ماہر احمد حسین نے ایک منٹ میں تین سو تین پنچز لگا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل آسٹریلوی کھلاڑی مائیک فیبر نے سال دوہزار گیارہ میں ایک منٹ میں تین سو ایک پینچز کا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا جسے پشاور کے احمد حسین نے تین سو تین پنچز لگا کر توڑا اور پنچز کے بادشاہ بن گئے۔

پشاور کے نوجوان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کا نام گینز بک میں شامل کرانے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے۔خواہش ہے کہ مارشل آرٹ کے تمام ریکارڈ توڑ دوں، جس کے لئے جان توڑ محنت کررہاہوں۔

متعلقہ عنوان :