سپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 37اراکین اسمبلی کو سات ماہ کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے مزید فنڈز وزارت خزانہ سے طلب کرلئے

اتوار 12 اپریل 2015 04:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے تحریک انصاف کے 37اراکین اسمبلی کو سات ماہ کے بقایا جات کی ادائیگی کیلئے مزید فنڈز وزارت خزانہ سے طلب کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اضافی گرانٹ کے ملنے کے بعد پی ٹی آئی اراکین کو سات ماہ کے بقایا جات دیئے جائینگے ۔ خبر رساں ادارے کو ذرائع نے بتایا کہ 37 اراکین کو تنخواہوں ، واجبات ، الاؤنس وغیرہ کے کل بقایا جات تین کروڑ سے زائد بنتا ہے جبکہ قومی اسمبلی کے بجٹ پہلے ہی غیر ترقیاتی اخراجات پر خرچ ہوچکا ہے سپیکر پی ٹی آئی اراکین کو ادائیگیاں کرکے وزارت قانون سے رائے طلب کررکھی ہے ۔