صہیب مقصود کے بعد فاسٹ باوٴلر سہیل خان بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے آوٴٹ، کمر کی تکلیف کے باعث سٹی سکین کی رپورٹ تسلی بخش نہ ہونے پر بنگلہ دیش نہ بجھوانے کا فیصلہ ، جنید خان کو شامل کرلیا گیا

اتوار 12 اپریل 2015 04:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) بنگلہ دیش کے دورے سے قبل پاکستان کو دھچکا۔ صہیب مقصود کے بعد کمر کی تکلیف کے باعث سہیل خان کو ون ڈے سیریز سے آؤٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر سہیل خان کو پریکٹس کے دوران کمر کی تکلیف ہو گئی جس کے بعد سہیل خان کا سٹی اسکین ٹیسٹ لیا گیا لیکن رپورٹ درست نہ آئی جس کے بعد پی سی بی کے ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ سہیل خان کو بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سریز سے آؤٹ کر دیا گیا جبکہ سہیل خان کے متبادل کے طور پر فاسٹ باولر جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :