امریکہ دھوکہ دہی کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنیوالے بھارتی نژاد شہری کو چھ سال سزائے قید سنا دی گئی

اتوار 12 اپریل 2015 04:36

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء) امریکہ میں دھوکہ دہی کے ذریعے ملازمت حاصل کرنے پر بھارتی نژاد شہری کو 6 سال سزائے قید سنا دی گئی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیویارک کی عدالت نے 38 سالہ بھارتی نژاد شہری آرون گنگولی کو چوری کی گئی دستاویزات اور ملینئیر سرمایہ کاروں کے بارے معلومات کے حوالے سے غلط دعوؤں کی بنیاد پر ملازمت حاصل کرنے کے الزام میں 6 سال سزائے قید سنائی ہے۔ استغاثہ کا کہنا ہے کہ ارون نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :