دورہ بنگلہ دیش، قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر،ٹیم کل کو ڈھاکہ روانہ ہوگی،مختصر تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو بہتر کرنے کے لیے مختلف سیشنز رکھے گئے تھے۔ تربیتی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے صرف جم ٹریننگ اور سوئمنگ پول پریکٹس میں ایکسرسائز کی، دو ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ بھی کرایا گیا، کھلاڑی پوری فارم میں ہیں اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں، اظہر علی کی قیادت میں ٹیم بہت اچھا پرفارم کرے گی اور وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے، نوید اکرم چیمہ،ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو جدید کرکٹ کے مطابق خود کوڈھالنے کی ضرورت ہے ، کپتان اظہر علی

اتوار 12 اپریل 2015 04:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)لاہور میں دورہ بنگلہ دیش کے لیے لگایا جانے والا قومی کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ، ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا پانچ روزہ تربیتی کیمپ قذافی سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔ سات اپریل سے شروع ہونے والے مختصر تربیتی کیمپ میں قومی کھلاڑیوں کے فٹنس لیول کو بہتر کرنے کے لیے مختلف سیشنز رکھے گئے تھے۔

تربیتی کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے صرف جم ٹریننگ اور سوئمنگ پول پریکٹس میں ایکسرسائز کی۔ تربیتی کیمپ میں شریک کھلاڑی اپنی فٹنس اور پریکٹس کے دوران پراعتماد دکھائی دیے۔کیمپ میں کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں بھرپور پریکٹس کی جس میں بولنگ ، فیلڈنگ اور فزیکل فٹنس پر خاص توجہ دی گئی۔

(جاری ہے)

کیمپ کے چوتھے روز دو ٹیمیں تشکیل دے کر پریکٹس میچ بھی کرایا گیا، کیمپ ختم ہونے کے بعد کھلاڑی اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے ہیں۔

اسکواڈ پیر کی صبح ڈھاکہ روانہ ہوگا، پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغازسترہ اپریل کو ہوگا۔واضح رہے کہ یہ دوہزار گیارہ کے بعد گرین شرٹس کا پہلا دورہ بنگلہ دیش ہوگا۔ سیریز تین ون ڈے، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی پر مشتمل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے سترہ اپریل کو میرپور کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ٹیسٹ سیریز کا آغاز اٹھائیس اپریل سے ہوگا ٹیم مینجر نوید اکرم چیمہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پوری فارم میں ہیں اور بنگلہ دیش کیخلاف سیریز جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوید اکرم چیمہ کا کہنا تھا کہ اظہر علی کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اظہر علی کی قیادت میں ٹیم بہت اچھا پرفارم کرے گی اور وہ قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ ڈسپلن کے معاملے پر پی سی بی کی پالیسی زیرو ٹالرنس کی ہے، اور اس معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ نوید اکرم چیمہ نے بتایا کہ قومی کرکٹ ٹیم دورہ بنگلہ دیش کیلئے کل شام چھے بجے روانہ ہو گی طاور تمام کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے کہاکہ ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی اچھی رہی ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ سخت ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو جدید کرکٹ کے مطابق خود کوڈھالنے کی ضرورت ہے ،نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے ،کھلاڑی دورہ بنگلہ دیش میں اچھا کھیل پیش کریں گے۔ان کا کہناتھا کہ انہیں مصباح الحق کی کمی محسوس ہو گی لیکن وہ کوشش کریں گے کہ قومی ٹیم اچھاپرفارم کرے اور کپتانی بھی چیلنج سمجھ کر ہی قبول کی ہے

متعلقہ عنوان :