عمران خان کوکہاہے کہ نبیل گبول کوپارٹی میں شامل کرلیں ،شیخ رشید،میری خواہش ہے کہ نبیل گبول تحریک انصاف میں شامل ہوں،میٹرومنصوبہ 100ارب روپے تک پہنچ گیا،نجی ٹی وی سے گفتگو

اتوار 12 اپریل 2015 04:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔12 اپریل۔2015ء)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے کہاہے کہ عمران خان کوکہاہے کہ نبیل گبول کوپارٹی میں شامل کرلیں ،میری خواہش ہے کہ نبیل گبول تحریک انصاف میں شامل ہوں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میٹرومنصوبہ 100ارب روپے تک پہنچ گیاہے ۔امیرتاجراس منصوبے سے متنفرہوگئے ،حکومت عوام کوریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے ۔عوام کے لئے آوازاٹھاتاہوں توحکومت کواس لئے پسندنہیں ہوں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کوکہاہے کہ نبیل گبول کوتحریک انصاف میں شامل کرلیں ،یہ میری بھی خواہش ہے